میرپور(حیات نیوز ) سابق صدر چیمبر آف کامرس و معروف معالج ڈاکٹر محمد اکرم چودھری نے کہا کہ مونسپل کارپوریشن قربانی کے جانوروں کی الائشیں تلف کرنے کے لیے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لائے۔بعض جانوروں میں چچڑ اور دیگر بیماریاں بھی ہوتی ہیں۔
جو شہری جانوروں کا فضلاءاور الائشیں باہر پھینکیں ان کو بھاری جرمانے کیے جائیں۔بلدیہ اپنی ذمہ داری کو پوری کرے ۔ میرپور شہرمیں صحت و صفائی کے ناقص انتظامات ہونے کی وجہ سے شہری مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر محمد اکرم چودھری نے کہا ماحول کو صاف رکھنے کے لیے شہریوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔ بلدیہ میرپور عید قربان کے موقعہ پر جانوروں کی الائشیں تلف کرنے کے لیے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لائے جو فوری لوگوں کے گھروں سے جانوروں کا فضلہ اور لائشیں اکٹھی کرئے۔صفائی نصف ایمان ہے اور شدید گرمی میں تعفن اور بدبو سے بچنے کے لیے پلاننگ کرنی ہو گی