ڈڈیال(حیات نیوز) تھانہ ڈڈیال کی حدود میں واقع علاقہ کنڈور میں ڈکیتی کی کامیاب واردات. تین نقاب پوش ڈاکو گھر میں داخل ہو کر گھر کا صفایا کر گئے. مزاحمت کرنے پر برطانیہ پلٹ شہری صغیر حسین کو ٹانگ پر فائر کر کے ذخمی کر دیا. کنڈور میں خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
اطلاع ملتے ہیں پولیس موقع پر پہنچ آئی. ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے برطانیہ پلٹ شہری کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا. پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی. تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈڈیال کے علاقہ کنڈور کا رہائشی صغیر حسین ولد عبدالطیف ایک ماہ قبل برطانیہ سے ڈڈیال کنڈور اپنے گاوں میں بچوں کی شادی کے سلسلہ میں آیا ہے۔
گزشتہ شب رات 12 بجے تین نقاب پوش ڈاکو اس کے گھر زبردستی داخل ہوئے اور گھر کی تلاشی لینی شروع کر دی. اسی دوران صغیر حسین نے مزاحمت کی جس پر ڈاکووں نے فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں گولی مضروب کی ٹانگ پر لگی. ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج مضروب صغیر حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تین ڈاکوں میں ایک شخص مقامی ڈڈیال کی زبان بول رہا تھا باقی دو ڈاکو پنجابی تھے. صغیر حسین نے مزید بتایا کہ ڈاکو اس کے گھر سے چار قیمتی موبائل. زیورات. ایک لاکھ روپے پاکستانی کرنسی اور برطانوی پاونڈز لے گئے ہیں.
ادھر اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے. دوسری جانب علاقے میں سخت خوف و ہراس پایا جا رہا ہے.