برنالہ (حیات نیوز: اعجاز علی خاکسار سے) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما راجہ منیر اللہ خان اور راجہ کامل ثاقب کی پرتکلف میزبانی میں ضلع بھمبر کی تحصیل برنالہ کے دیہات وٹالہ میں آموں کےخوبصورت اور دلکش باغات میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
تقریب میں شرکاء کی میزبانی باغات کے مزیدار آموں اور لطف اندوز کھانے سے کی گئی تھی جس کی وجہ سے تقریب اور تقریب کی پرتکلف میزبانی کئی سالوں تک شرکاء کے ازہان و قلوب پر نقش رہے گی….
. تقریب میں انتظامیہ کے اعلی آفیسران.سنئیر وکلاء..ڈاکترز. سنئیر صحافی سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر افراد کی ایک بڑی تعداد سمیت سابق ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال. سابق ایڈوکیٹ جنرل راجہ کلیم اللہ خان. سنئیر صحافی ممتاز علی خاکسار. سابق چیئرمین راجہ غلام ربانی. آزاد کشمیر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن میرپور کے صدر راجہ اعجاز احمد. آفیسر مال سید کلیم عباس شاہ. فاروق گوندل. ممبر بار کونسل چوہدری یاسر محمود. اعجاز علی خاکسار. چوہدری محمد اسلم عوامی نے بھی شرکت کی.
اس خوبصورت تقریب میں تحصیلدار برنالہ پیارے راجہ آصف منیر بہت متحرک نظر آئے..اس موقع پر میزبان تقریب مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما راجہ منیر اللہ خان اور کامل ثاقب راجہ نے تمام مہمانوں کو شکریہ ادا کیا
This website provides latest, accurate and timely news.