میرپور (حیات نیوز) آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے متحرک راہنما چوہدری محمد اسلم عوامی نے ایم ڈی اے ملازم راہنما چوہدری پرویز رشید پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایس ایس پی ضلع میرپور سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس واقع کی وجہ سے میاں محمد ٹاون میں سخت خوف ہو ہراس پھیل گیا ہے.
عوام سخت پریشان ہیں عوام عدم تحفظ محسوس کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری محمد اسلم عوامی نے مزید کہا کہ انتظامیہ کو اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرواکر اصل حقائق سامنے لانے چائیں اور تحقیقات کو پبلک کرنا چاہیے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں…