میرپور(حیات نیوز)آزاد کشمیر میں کس جماعت کی حکومت ہے اس سوال کا جواب شاید حکومتی ٹولہ میں سے کسی کے پاس بھی نہیں ہے آزا دکشمیر میں مسلط خانہ بدوش حکومت کو چلتا کرنا وقت کی ضرورت ہے، ان خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے ممتاز قانون دان سابق سینئر نائب صدر میرپور بار نذر حسین نذر ایڈووکیٹ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے نام پر آنے والے 21ممبران اسمبلی کو ان کی اپنی ہی جماعت نے سبکدوش کردیا ہے
تو اب وہ لوگ کس استحقاق سے اسمبلی میں موجود اور حکومتی عہدوں پر قابض ہیں انہوں نے کہاکہ ایسے لوگوں کو ازخود استعفیٰ دے دینا چاہیے اور اقتدار اسمبلی میں موجود دوسری بڑی جماعت پی پی پی کے حوالے کرنا عین قانون ہے پی پی پی نے ہمیشہ جمہوری روایات اور اصولوں کی پاسداری کی ہے موجودہ وزیر اعظم اور کابینہ کا قانونی وجود کوئی نہیں ہے نہ ہی کوئی جمہوری روایت یا ضابطہ ایسی حکومت کو سپورٹ کرتا ہے