میرپور( حیات نیوز ) گورنمنت گرلز مڈل سکول سیکٹر ایف بلاک ای نیو سٹی میرپور میں سٹاف کی کمی ، طالبات کا مستقل داؤ پر لگ گیا ۔ والدین سخت پریشان فوری اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔ تاکہ ہماری بچیوں کا تعلیمی حرج ، نقصان ہونے سے بچ سکے ۔ ان خیالات کااظہار عبدالشکور خان ریٹائرنائب تحصیلدار صدر تعلیمی کمیٹی سکولز بلاک ای نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ سکول میں صدر معلمہ کی کرسی 27-10-2023 سے خالی ہے۔ جبکہ دیگر سٹاف کی بھی کمی ہے کوئی بھی ہماری مجبوری کااساس نہیں کررہا نہ ہماری بچیوں کا تعلیمی حرج کوقومی نقصان جانتا ہے ۔
تعلیمی سال 2024ءکو ختم ہونے ہیں چند ماہ رہ گئے ہیں ۔ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول سیکٹر ایف ای نیو سٹی میرپور میں مورخہ30-09-2023 کو ٹیچر ریٹائر ہوئی کی جگہ آج تک جونیر ٹیچر کی تقرری نہیں ہوئی ۔ 27-010-203 سے صدر معلمہ اور دو دوسری ٹیچرز کی جگہ اب بھی خالی ہے متعدد بار بذریعہ میڈیا اور ملاقات متعلقہ آفیسران خصوصاً ڈی ای او آفیسران نسواں کی توجہ دلائی ۔ طالبات کے والدین سخت پریشان ہیں کہ ان کی بچوں کا تعلیمی سال بری طرح متاثر ہو رہا ہے والدین اپنی بچیوں کو دوسرے سکولز میں لے جانے پر مجبور ہو رہے ہیں اب جبکہ آلہ ٹیسٹ بھی مکمل ہو چکے ہیں صدر معلمہ کی کرسی تقریباً ایک سال سے خالی ہے صدر معلمہ کا انتظار کر رہی ہے ۔
جن معلمات کی وجہ سے اس سکول میں کھلواڑ ہو اہے جس کی سزا طالبات کو دی گئی ہے ۔ان کے علاوہ غیر جابندار معلمات کی تقرری کی جائے تاکہ تعلیمی حرج سے مزید بچا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ آفیسران بالا سکول میں ہونے والے کھلواڑ کی وجہ کو اچھی طرح جانتی ہیں اور ان پہلوں پر باریک بینی سے نگا رکھتی ہیں۔ان نے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ جلد صدر معلمہ اور دیگر سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔