میرپور(حیات نیوز) ایکسئن محکمہ پبلک ہیلتھ یاسین طاہر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہر کے اندر پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ کا ساتھ دیں۔
شہری جہاں کہیں پانی کے ضیاع کو دیکھیں تو محکمہ کو فوری مطلع کریں انشاء اللہ فلفور کاروائی عمل میں لائی جائے گی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا یاسین طاہر نے مزید کہا کہ ہر شہری اپنے گھروں میں. پلازوں میں اور دوکانوں میں پانی کی ٹینکیوں میں گولہ وال لگوائیں۔
تاکہ پانی کی ٹینکی بھر جانے کی صورت میں پانی خود بجود بند ہو جائے انہوں نے کہا کہ پانی کی ٹینکی بھر جانے کی صورت میں پانی اوور فلو ہو کر ضائع ہوتا رہتا ہے جوکہ شہر کے اندر پانی کے بروقت اور مساویانہ تقسیم میں رکاوٹ ہے. انہوں نے کہا کہ پانی کے ضیاع کو روکنے کے حوالے سے محکمہ پبلک ہیلتھ بہت جلد آگاہی مہم بھی شروع کر رہا ہے۔