چوہدری محمد اسلم عوامی
میرپور (حیات نیوز)آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے متحرک راہنما چوہدری محمد اسلم عوامی نے کہا ہے. اہلیان میاں محمد ٹاون نے بلال مسجد کے نام پر بلائی گئی جعلی کارنر مٹینگ میں شامل نہ ہو کر ڈرامے کو مکمل طور پر ناکام کر دیا ہے.نام نہاد کمیٹی ٹولہ کان کھول کر سن لے بلال مسجد کے نام پر کمرشل پلازہ تعمیر کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے. پہلے سے جہاں بلال مسجد موجود ہے اسی جگہ سے انشاء اللہ مسجد کی توسیع کا کام جلد شروع کریں گئے. کسی متنازعہ اور خود ساختہ مسجد کمیٹی کو کسی صورت میں تسلیم نہیں کریں گئے۔جمعہ کے روز نام نہاد ٹولے نے پورے میاں محمد ٹاون کی مسجدوں میں بلال مسجد کے نام پر بلائی گئی میٹنگ میں عوام کو شرکت کرنے کے اعلان کروائے لیکن اہلیان میاں محمد ٹاون نے جعلی میٹنگ میں شامل نہ ہو کر نام نہاد کمیٹی ٹولے پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کیا. نام نہاد ٹولہ مسجد کے نام پر سیاسی دوکان چمکانے سے باز رہے.
معزز عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج میرپور میں توہین عدالت کا کیس زیر کار ہے جس کی تاریخ پیشی 15 نومبر 2024مقرر ہے جس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے. ابھی تک کوئی فیصلہ حتمی نہیں ہوا. نام نہاد ٹولہ میاں محمد ٹاون کی عوام کو ورغلا رہا ہے. بلال مسجد کی وہی کمیٹی قابل قبول ہو گی جو اہل دہہ کی مشاورت سے بنے گئے۔
بلال مسجد کی جگہ خسرہ نمبر 859 اہل دہہ کے لیے مسجد کے نام پر مختص ہے .مسجد کسی محلے کے لیے مختص نہ ہے۔پرانی بلال مسجد کو اپنی جگہ سے دوسری جگہ میں تبدیل کسی صورت میں نہیں ہونے دیں گئے۔افتخار بٹ نامی شخص نے اپنے گھر کے سامنے کسی حیثیت میں مسجد کے نام پر رقبہ آلاٹ کروایا ہے۔
کیا افتخار بٹ مسجد کمیٹی کا صدر ہے؟ حالانکہ مسجد کمیٹی سرے سے موجود ہی نہیں۔افتخار بٹ نے کس حیثیت میں ایم ڈی ایچ اے کو بیان حلفی دی کہ مسجد کا کرتا دھرتا وہ خود ہے۔اور افتخار بٹ نے مسجد کے رقبے کے آلاٹمنٹ کے لیے خود ساختہ صدر بن کر کیسے درخواست دے دی؟ ۔ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ یہ تمام جعلی کاروائی مسجد کا نام استعمال کر کے نیو سٹی اپروچ روڈ کی جانب شمال گرین بیلٹ کےقیمتی رقبہ کو ہڑپ کرنے کی کوشش ہے جو کہ اہلیان میاں محمد ٹاون کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
چوہدری محمد اسلم عوامی نے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر گرین بیلٹ کے رقبے پر ناجائز قبضہ پکا کرنے اور مسجد کی آڑ میں کمرشل پلازہ تعمیر کرنے کے لیے بہت بے تاب ہیں لیکن ان کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ اہلیان میاں محمد ٹاون جاگ رہے ہیں. گرین بیلٹ کے رقبے کو کسی کو اتنی آسانی سے ہڑپ نہیں کرنے دیں گئے.