میرپور (حیات نیوز ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے متحرک ممبر اور نامور قانون دان اصغر حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے آئین کے آرٹیکل (تین سو ستر) اور (پیتیس اے) کے خاتمے کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔
کشمیری بھائیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ جب تک مقبوضہ کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا اس وقت تک ہم اپنے مظلوم اور محکوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ سینہ سپر ہوکر کھڑے ہیں اور بھارت کے تمام مذموم مقاصد کو کامیا ب نہیں ہونے دیں گے۔
روز نامہ حیات کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ05اگست2019ریاست جموں وکشمیر کا سیاہ ترین دن ہے اس دن بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈال کر کشمیریوں کی شناخت کو ختم کرنے کی جو مذموم اقدام اٹھایا ہے اسے کشمیری کسی طور پر قبول نہیں کرتے انھوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے جابرانہ اور غاصبانہ اقدام کو ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کریں اور کشمیریوں کو اقوام امتحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق آزادی دلایا جائے.