میرپور (حیات نیوز) الحاج حضرت پیر محمد قاسم رح کی یاد میں منائے جانے والے سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا اختتام ہو گیا. عرس مبارک کی تقریب تین روز 6.7.8 ستمبر تک جاری رہی
عرس مبارک کی دعائیہ تقریب کا اہتمام خلیفہ عبد العزیز ہارونی نے دربار عالیہ نظیریہ شریف میاں محمد ٹاون میں کیا. دعائیہ تقریب میں میاں محمد ٹاون سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد اور دور دراز سے آنے والے افراد کے علاوہ مرکزی انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد. ڈپٹی سیکرٹری جنرل (اے کے این ایس) ممتاز علی خاکسار. عوامی ایکشن کمیٹی کے متحرک راہنما چوہدری محمد اسلم عوامی. سابق مشیر حکومت چوہدری حق نواز. چوہدری نثاد احمد. اعجاز علی خاکسار. اسلام گڑھ کے سنئیر صحافی عبدالرزاق نیازی. حماد علی خاکسار اور دیگر نے شرکت کی.
اس موقع پر خلیفہ عبد العزیز ہارونی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کا مضبوط قلعہ ہے. اس قلعے کی مضبوطی پورے عالم اسلام کی مضبوطی ہے. انہوں نے کہا کہ الحمد للہ اس کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم سے پاکستان کا دفاعی نظام ناقابل تسخیرہے جس کا سارا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے. خلیفہ عبدالعزیز ہارونی نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ پورے پاکستان اور آزاد کشمیر کو اپنے حفظ ایمان میں رکھے. اس کو دن دگنی رات چگنی ترقی نصیب فرمائے. انہوں نے مزید کہا کہ مرشد پاک الحاج حضرت خواجہ پیر محمد قاسم رح کی دینی خدمات کو اللہ تعالیٰ اپنی بارگاہ اقدس میں قبول فرمائے اور ہمیں بھی بزرگان دین کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی توفیق دے.