میرپور (حیات نیوز )میرپور پولیس کی منشیاتیوں کے خلاف کاروائیاں،02 مختلف کاروائیوں میں 07 شرابی گرفتار، 01 بوتل شراب برآمد،ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ پولیس منگلا نے دوران گشت واپڈا کالونی منگلا کے قریب 05 ملزمان 1۔ محمد معروف قوم راجپوت سکنہ چھنی ملکانی ضلع بھمبر، 2۔ نقاش قوم ملک سکنہ واپڈا کالونی منگلا، 3۔ عمیر مقبول قوم عیسائی سکنہ راولپنڈی 4۔ نقیب علی قوم قاضی سکنہ محلہ قاضیاں منگلا 5۔ ویلسن مالک سکنہ بروٹی منگلا میرپور کو شراب کے نشے میں غل غپاڑہ کرنے پر گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ کااندراج عمل میں لاکر بند حوالات کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
جبکہ تھانہ پولیس ڈڈیال نے نشہ کی حالت میں 02 ملزمان 1۔ محمد شعیب قوم سید سکنہ کنڈور 2۔ الطاف حسین قوم گجر بکروال سکنہ سراج کالونی بھلوٹ سے 01بوتل شراب برآمد ہونے پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔