میرپور(حیات نیوز )صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میرپور چوہدری جاوید قادرنے کہا کہ کشمیرفروش عمران خان ، باوجود ڈاکٹرائن کا فارمولا کیا اب بھی چل رہا ہے ، ایسا کسی صورت نہیں ہونے دینگے ، آزادکشمیر حکموت اس اہم معاملے کو وزیراعظم پاکستان سامنے اٹھائے ورنہ اس کے خمیازہ سب کو بھگتنا پڑے گا۔ کشمیرپراپرٹی کی فروخت ناقابل برداشت ہر فورم پر اس کا تحفظ کیا جائے گا۔
قوم کشمیرفروش کو کبھی معاف نہیں کرے گی ۔ کشمیر فروش عمران خان اور باجوہ ڈاکٹرائن کو “ان کی باقیات جو کسی نا کسی شکل میں موجود ہیں” آگے بڑھاتے ہوئے کشمیر پراپرٹی کی فروخت کے لئے کمیٹی بنا کر مسئلہ کشمیر کو سرے سے ختم کرنے کی سازش میں مصروف عمل ھیں، ان کی اس حرکت پر محب وطن کشمیری قیادت اور عوام سراپہ احتجاج بن گئے ہیں، محب وطن کشمیری قیادت اور کشمیری عوام حکومت پاکستان کے اس فیصلے پر کسی بھی طرح سے عملدرآمد نہیں ہونے دیں گے۔
وزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے اپیل ہے کہ اس سازش میں ملوث افراد کو بے نقاب کر کے سامنے لائیں جو ہماری پہچان کو مٹانے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے درمیان دوریاں/فاصلے پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری جاوید قادرنے کہا کہ کشمیر پراپرٹی جو مہاراجہ ہری سنگھ نے پاکستان میں اپنے کشمیریوں کے ٹھکانے کیلئے خرید کر رکھی تھی جو آج تک قائم و دائم چلی آ رہی ھے۔
کچھ منافق لوگوںکو اربوں بلکہ کھربوں روپے کی یہ پراپرٹی ہضم نہیں ھو رہی اور وہ اسے ہڑپنے کیلئے اپنی چالیں چل رھے ہیں۔ آزادکشمیر حکومت اس اہم معاملے کو جلد از جلد وزیراعظم پاکستان کے سامنے اٹھائے اور ان سازشی کرداروں کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، ورنہ اس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑے گا جس کے اثرات نہ صرف کشمیر و پاکستان بلکہ پورے خطے پر اثر انداز ھو سکتے ہیں۔