لنڈن(حیات نیوز) آزاد کشمیر کے ہونہار پولیس آفیسر ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم لنڈن پہنچ گئے. راجہ اللہ دتہ خان خان کی جانب سے تقریب کا اہتمام. تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عرفان سلیم نجی دورے پر گزشتہ روز برطانیہ کے دارالحکومت لنڈن پہنچ گئے ہیں جہاں پر ان کے اعزاز میں والتھم سٹو کی نامور سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ اللہ دتہ خان نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا. تقریب میں دیگر تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد موجود تھی