میرپور (حیات نیوز) چیف آفسیر میونسپل کارپوریشن میر پور چوہدری مغیث ریاض نے میلادالنبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر جلوس کے روٹ پر صفائی ستھرائی کے حوالےسے خود موقع پر جا کر جائزہ لیا ۔
ان کے ہمراہ میونسپل مجسٹریٹ زاہد مجید شیخ ۔ایکسین میونسپل کارپوریشن میرپور شاہ زیب کرامت ۔فوکل پرسن میونسپل کارپوریشن میر پور راشد علی بزمی ۔سنٹیری انسپکٹر ان حلقہ شرقی و غربی راجہ محمد یوسف ۔عمر فاروق بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیف آفسیر میونسپل کارپوریشن میر پور نے کہاکہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مقررہ روٹ کی صفائی ستھرائی کا کام اچھے اور منظم طریقے سے سر انجام دیا جائے اور جلوس کے روٹ پر چونے اور پانی کا چھڑکاؤ کر کے اس صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جائے اس حوالے سے کسی ملازم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جاۓ گی۔