میرپور (حیات نیوز) ضلع بھر کے اندر مضر صحت اور ناقص دودھ فروخت کرنے والے دودھ مافیا کے خلاف فورڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری. میرپور میں 14 دوکانیں سیل کرنے کے بعد.جاتلاں میں 8.اسلام گڑھ میں 01.حمید آباد چکسواری 04 اور ڈڈیال میں 02 دوکانات کو سیل کر دیا گیا اس حوالے سے امتیاز حسین لعل ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/ فوڈ سیفٹی آفیسر میرپور نے ہمراہ اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسران آصف ریاض محمد ریحان امتیاز ،محمد شیر یار خان،محمد مظہر، منظم اکرم،شاہد ناظم ، محمد مبین اور شیخ عمران نے ضلع میرپور میں کارروائی کرتے ہوئےدودھ کی کل 29 دکانات کو دودھ میں ملاوٹ کرنے پر سیل کر دیا ہے فوڈاتھارٹی میرپور نے ضلع بھر سے دودھ کے 55 نمونہ جات حاصل کیے تھے جولیبارٹری کو بغرض تجزیہ ارسال کیے تھے۔
لیبارٹری کی رپورٹ موصول ہونے پر پہلے مرحلے میں میرپور کی 14 دوکانوں کو سیل کیا گیا اور دوسرے مرحلے میں دودھ میں پانی کی زیادہ ملاوٹ ہونے پر ،جاتلاں میں 08،اسلام گڑھ میں 01،حمید پور میں 04،اور ڈڈیال میں 02 دکانات کو سیل کر دیا گیا ہے ۔
حاصل کردا جن نمونہ جات میں کسی قسم کی ملاوٹ پائی گئی ہے ان کی دکانات کو سیل کر دیا گیاہےاور فوڈ بزنس اوپریٹرز کے خلاف آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 واپیئر فوڈ ریگولیشنز 2019 کے تحت کاروائی ضابطہ عمل میں لائی گئی ہے ۔
فوڈ اتھارٹی ضلع میرپور کی عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ فوڈ اتھارٹی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ عوام الناس کو ملاوٹ مافیا سے نجات دلائی جا کر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری غذاخوراک کو یقینی بنایا جا سکے ۔