اسلام آباد (حیات نیوز) وزیر بلدیات و لوکل گورنمنٹ حکومت آزاد راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا محکمہ بلدیات و لوکل گورنمنٹ میسر وسائل میں رہ کر عوام کے مسائل کو حل کر رہا ہے۔
محکمے کے اندر کسی قسم کی کرپشن یا بد دیانتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا. وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے ویژن کے مطابق ریاست کے اندر بلا امتیاز تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا. میرٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا. بلدیاتی اداروں کی ترقیاتی سکیموں کو صاف و شفاف نظام کے تحت متعارف کروایا گیا ہے ۔
لیکن اس کے باوجود اگر کسی جگہ بلدیہ کی سکیم یا لوکل گورنمنٹ کی سکیم میں کرپشن یا بد عنوانی کی شکایت ثابت ہوئی تو سخت ترین محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر ہاوس اسلام آباد میں چیف ایگزیکٹو حیات گروپ آف نیوز پیپرز آزاد کشمیر ممتاز علی خاکسار کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیٹر اعجاز علی خاکسار بھی موجود تھے۔
راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے مزید کہا کہ آَزاد کشمیر کے اندر میرٹ کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ہے جس پر تیری سے کام جاری ہے. انہوں نے کہا کہ ریاست کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو این ٹی ایس اور پبلک سروس کمیشن کے زریعے میرٹ پر انہیں سرکاری نوکری کے موقع فراہم کیے جا رہے ہیں سفارشی کلچر نے اداروں کی کارکردگی کو متاثر کیا ہے تاہم سفارشی کلچر کو ختم کرنے کے لیے اصولی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں