میرپور (حیات نیوز) نامور ریاستی قانون دان اصغر حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیارے آقا نبی کریم ﷺکا میلاد پاک منانا بہت بڑی سعادت ہے. آپ ﷺکی سیرت اقدس پر عمل کر کے ہم دنیا اور آخرت میں بھرپور کامیابی حاصل کرسکتے ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چیمبر آفس پر چیمبر جونیئر محمد زیشان ایڈووکیٹ کی جانب سے لاء کی ڈگری ملنے پر ٹی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر چیف ایگزیکٹو حیات گروپ آف نیوز پیپرز آزاد کشمیر و سنئیر صحافی ممتاز علی خاکسار. ظفر طارق ایڈووکیٹ. محارب ایڈووکیٹ. سنئیر کونسل کلرک جاوید جیدی اور دیگر موجود تھے.
اس موقع پر شرکاء تقریب نے زیشان ایڈووکیٹ کو لاء کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارک باد دی. اس موقع پر اصغر حسین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ وکالت کا شعبہ معاشرے کے اندر بہت معتبر شعبہ ہے. اس شعبے کے ساتھ انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ ایک عام. آدمی کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے اس کے ساتھ بھرپور قانونی جدوجہد کی جائے.