میرپور( حیات نیوز ) سابق امیدوار برائے کونسلر و معروف بینکار طاہر محمود جنجوعہ نے کہا کہ پنجاب میں دودھ 170روپے کلو فروخت ہوتا ہے میرپور میں بھی دودھ پنجاب کی قیمت کے مطابق ہونا چاہیے۔ دودھ والوں کے خلاف جب بھی آپریشن کیا جاتا ہے تو اس کے بعد دودھ مہنگا ہو جاتا ہے یہ منطق سمجھ سے بالا تر ہے۔آزاد کشمیر میں بجلی پنجاب کی نسبت بہت سستی ہے اس کے باوجود مہنگا دودھ ملتاہے۔ میرپور انتظامیہ خالص اور معیاری دودھ کے لیے عملی اقدامات کرئے۔
مہنگا دودھ قبول نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ طاہر محمود جنجوعہ نے کہا کہ میرپور تارکین وطن کا شہر ہے ۔شہریوں کو کیمیکل اور ملاوٹ سے پاک دودھ ملنا چاہیے۔ پنجاب میں چیک اینڈ بیلنس اور حکومتی گرفت کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاءمعیاری اور سستی دستیاب ہیں پنجاب میں دودھ170روپے فروخت ہوتا ہے جبکہ میرپور میں250روپے دودھ مل رہا ہے۔
ماضی میں دودھ کی قیمت کم تھی جو بڑھتے بڑھتے 250تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرپور انتظامیہ خالص اورر معیاری دودھ کی فراہمی کے لیے چیک اینڈ بیلنس رکھے۔شہریوں کو کھانے پینے کی چیزیں سستی اور معیاری ملنی چاہیے۔جب بھی انتظامیہ دودھ والوں کے خلاف آپریشن کرتی ہے تو اس کے بعد دودھ مہنگا ہو جاتا ہے جو عوام کی سمجھ سے بالا تر ہے۔