میرپور(حیات نیوز) کمشنر ڈویژن میرپور چوہدری مختار حسین کی خصوصی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری یاسر ریاض کی نگرانی میں ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر میرپور سید کلیم عباس اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر امتیاز لعل اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر آصف ریاض کے ہمراہ مشترکہ طور پر تھانہ حدود سٹی میں مختلف ہوٹلوں۔ناشتہ سنٹرز وغیرہ کی جامع پڑتال کی گئی۔
جن میں کشمیری ناشتہ۔طاہر خان ہوٹل۔خان ریسٹورنٹ۔کشمیر ہوٹل۔چمن ہوٹل۔افغان ہوٹل لاری اڈا شامل ہیں ناقص صفائی ستھرائی اور غیر معیاری گھی اور ناقص مصالحہ جات کے استعمال پر 47000 روپے جرمانے کیئے گئے ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر سید کلیم عباس نے اس موقع پر ہوٹلز اور ناشتہ سینٹرز کے مالکان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ناقص صفائی ستھرائی اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رھے گا اگر اصلاح احوال نہ ہوئی تو ایسا کرنے والے ہوٹلوں اور ناشتہ سینٹرز کو مکمل سیل کر دیا جائیگا۔
ادھر میرپور کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ باہر سے آنے والی بیکری ایٹم کی بھی پڑتال کی جائے. روزانہ پنجاب کے علاقوں سے لوکل بیکنگ میں ناقص بیکری ایٹم میرپور میں آتیں ہیں جن کو استعمال کر کے شہری بیمار ہو رہے ہیں
This article is truly informative and helped me a lot. Thanks!