میرپور(حیات نیوز) شہر کے اندر باڈی بلڈرزکلبز کے اندر سٹیرائیڈ/پروٹینزکے بڑھتے ہوئے استعمال کا سختی سے نوٹس لے لیا. کلبز مالکان سے کوائف کو طلب کر لیا گیا۔سٹیرائیڈ کے استعمال سے تین روز قبل سکیٹر C/3کا ایک نوجوان بھی وفات پا چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ انسپکٹر کو مکتوب لکھ کرتفصیلات کو طلب کر لیا۔تفصیل کے مطابق شہر کے اندر باڈی بلڈرز جم/کلبز کے اندر سٹیرائیڈ کوپروٹین کے نام پر غیر قانونی طور پر بڑے پیمانے پر فروخت کیا جا رہا ہے۔
جس کے استعمال سے نوجوانوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات وصول ہورہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے اندر سخت تفتیش پائی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر میرپور نے اس حوالے سے ڈرگ انسپکٹر کو مکتوب لکھتے ہوئے کہا کہ میر پور میں دودن قبل سیکٹر 3-C کا ایک نوجوان اچانک وفات پا گیا ہے جس کے بارہ میں معلوم ہوا ہے کہ یہ نو جوان باڈی بلدڈنگ / تن سازی کیلئے استعمال کی جانے والی ادویات / سٹیرائیڈ (Steroid) / پروٹیز وغیرہ کے استعمال کی وجہ فوت ہوا ہے۔ ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات رونما ہونے کی اطلاعات موجود ہیں۔ مشاہدہ میں یہ بات آئی ہے کہ باڈی بلڈنگ کلبز میں موجود انسٹر کٹر نا تجربہ کار اور انسانی جسم کے بارہ میں کوئی معلومات نہ رکھتے ہیں۔ محض طبع نفسانی کی خاطر کلبز کھول رکھے ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ میر پور میں قائم ہونے والے جملہ جم یا / باڈی بلڈرز کلبز کے کوائف اکھٹے کرنے کے علاوہ ان میں استعمال ہونے والی اور تجویز کیے جانے والے سٹیرائیڈز وغیرہ کے معیار اوران کے طریقہ استعمال کے بارہ میں معلومات اکٹھی کی جائیں تا کہ موصولہ معلومات کی روشنی میں اس سلسلہ میں ایک مربوط نظام قائم کرنے کے علاوہ ان باڈی بلڈنگ جم کلبز میں استعمال ہونے والے سٹیرائیڈز وغیرہ کی مانیٹرنگ وغیرہ ممکن ہو سکے تاکہ مستقبل میں کوئی مزید نو جوان اس طرح کے واقعات کاشکار نہ ہو سکے۔ڈپٹی کمشنر میرپور نے ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈرگ انسپکٹر کو تحریر کیا ہے کہ درج بالا وجو ہات کے پیش نظر ضلع بھر میں قائم کیے جانے والے جملہ باڈی بلڈنگ کلبز میں تربیت فراہم کرنے والے انسٹرکٹر ز/مالکان کے کوائف مرتب کرنے کے علاوہ ان کلبز میں استعمال تجویز کیے جانے والے سٹیرائیڈ زکی نسبت مکمل معلومات اکٹھی کرتے ہو ئے رپورٹ دفتر بدامیں بعجلت ممکنہ ارسال کریں تا کہ مرتبہ پورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ادھر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میرپور کے اس اقدام کو سراہا ہے