میرپور (حیات نیوز)میرپور پولیس تھانہ پولیس سٹی میرپور نے شہر سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کو ٹریس کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ ملزم دانش ساکن حسن ابدال حال سنگوٹ کو گرفتار کرتے ہوئے چوری شدہ 4 موٹر سائیکل برامد کرلئے۔ ملزم مذکور نے تین موٹر سائیکل حدود تھانہ سٹی اور ایک موٹر سائیکل حدود تھانہ تھوتھال سے چوری کیا تھا۔ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری کاروائی میں کرائے داری ایکٹ کے تحت 13 ار پی اے میں 7 مالکان کے خلاف کاروائی کی گئی جبکہ بھکاریوں کے خلاف 10 مقدمات درج رجسٹر کرتے ہوئے 41 اشخاص کو گرفتار کیا گیا اور غیر ریاستی افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 9 استغاثہ جات میں 30 افراد کو گرفتار کیا گیا۔