میرپور (حیات نیوز) ایکسئن محکمہ پبلک ہیلتھ محمد یاسین طاہر نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ پانی کو بلاوجہ وجہ ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔گھر میں استعمال ہونے والی پانی کی ٹینکیوں میں گولہ وال لگوائیں۔گولہ وال نہ ہونے کی وجہ سے پانی کا بے تحاشہ ضیائع ہو رہا ہے۔ پانی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس عظیم نعمت کی قدر کرنی چاہیے۔ محدود وسائل کے باوجود شہر کے اندر پانی کی سپلائی کو بحال رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. محمد یاسین طاہر نے مزید کہا کہ اگر شہر کے اندر پانی کا بے تحاشا ضیاء کو روک لیا جائے تو شہر کے اندر پانی کی قلت کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے اس لیے شہریوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔