میرپور(حیات نیوز) شہر کی نامور سیاسی و سماجی سماجی شخصیت و چئیرمین ملک ویلفیئر فاؤنڈیشن آزاد کشمیر ملک محمد قیوم نے کہا ہے کہ ملک ویلفیئر فاونڈیشن آزاد کشمیر کے پلیٹ فارم سے خطے کی محرومی کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی. فاونڈیشن کے قیام کا بنیادی مقصد متوسط طبقہ کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنئیر صحافی ممتاز علی خاکسار کے ساتھ ان کے چیمبر آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. ملک محمد قیوم نے مزید کہا کہ خطے سے بیروزگاری اور غربت اسی وقت ختم ہو گی جب وطن عزیز کے اندر بیرونی سرمایہ کاری ہو گی اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ضروری ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے