میرپور(اعجاز علی خاکسار سے) میرپور بلدیہ کی کارکردگی اخبار کی سورخی تک محدود، سوشل میڈیا پر چرچے ، میاں محمد ٹاﺅن میں تعینات خاکروب کے پاس گندگی اٹھانے کیلئے ریڑی دستیاب نہ ہوسکی بلدیہ کے پاس ریڑھی ہونے کے باوجود خاکروب جگہ جگہ سے ریڑھی مانگنے پر مجبورگندگی شاپروں اور بوریاں میں اٹھانے پر مجبور، اعلی احکام لمبی تان کر سو گئے بلدیہ میرپو رکی کارکردگی سوشل میڈیا اور اخباروں کی سورخیوں تک محدود رہ گئی گندگی اٹھانے والے ٹک ٹک رکشہ سارا سارا دن ورکشاپوں میں گزارنے لگے صفائی کے ڈھیر ڈھیر جگہ جگہ بن گئے،گندگی کے ڈھیر بلدیہ میرپور کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ، ریڑی دستیاب نہ ہونے پر گندگی ہفتہ ہفتہ اسی جگہ پر پڑھی رہتی ہے عوامی حلقوں نے بلدیہ میرپور سے مطالبہ کیا ہے کہ خاکروبوں کو ریڑھی فراہم کی جائے تاکہ صفائی کا عمل دوبارہ سے شروع ہو سکے، ہفتہ صفائی مہم کا کوئی فائدہ نہیں خاکروبوں کو جھاڑو اور ریڑھی فراہم نہیں کیجائیے۔