میرپور (حیات نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق سے سابق ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات و سابق صدر چیمبر آف کامرس چودھری جاوید اقبال کی ملاقات ! ملاقات کے موقع پر رٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل کا وعدہ وفا کرنے پر بزنس کمیونٹی کی طرف سے مبارکباد پیش کی اور میرپور اندسٹری اسٹیٹ کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے ڈرائی پورٹ کے قیام سمیت ادارہ ترقیات میرپور میں کام کی بندش سے پیدا ہونے والے مسائل بارے آگاہ کیا،وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے جلد چیمبر آف کامرس کا دورہ کرکے مسائل بارے تفصیلی بات چیت اور مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ادارہ ترقیات میرپور میں لوگوں اور اوورسیز کی مشکلات کا ادراک ہے آئندہ جلد ادارہ کھول دینگے اور تمام معاملات یکسو کرینگے