میرپور (حیات نیوز) شہر بھر کے اندر دھڑادھڑ فروخت ہونے والے مرغی کے انڈے مصنوعی ہیں یا قدرتی فوڑ اتھارٹی جواب نہ دے سکی. شہری سخت پریشان. تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے اندر فروخت ہونے والی مرغی کے انڈے مصنوعی ہیں یا قدرتی اس حوالے سے فوڈ اتھارٹی تاحال جواب نہ دے سکی ہے جس کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں. شہریوں کے مطابق ایک ہی وزن میں فروخت ہونے والا مرغی کا انڈا قدرتی کیسے ہو سکتا ہے؟ اس حوالے سے اگر فوڈ اتھارٹی کے پاس کوئی تحقیقات ہے تو سامنے لائے شہریوں نے انچارج فوڈ اتھارٹی میرپور چوہدری امتیاز حسین لعل سے مطالبہ کیا ہے کہ انڈے کے مصنوعی یا قدرتی ہونے کے متعلق شہری اضطرابی کیفیت کا شکار ہیں.شہری اس بات کا آپ سے جواب تلاش کر رہے ہیں کہ مرغی کے انڈے مصنوعی ہیں یا قدرتی؟ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں یہ نہ ہو کہ سپریم کورٹ آزاد کشمیر کو اس معاملے میں آپ کو ہدایات جاری کرنے کی ضرورت محسوس ہو