میرپور(حیات نیوز)کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے محکمہ مال کھوئیرٹہ کے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کھوئیرٹہ اور سسٹم انجینئر نے کمشنر کو اراضی سنٹر کے تمام شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریف کیا، کمشنر چوہدری مختار حسین نے عوام الناس کو فراہم کردہ سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور دستیاب سہولیات پر عدم اعتماد اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تحصیل انتظامیہ کھوئی رٹہ کو عوام الناس کو جملہ سہولیات کی بحال کرنے کے متعلق سختی سے ہدایات جاری کیں ہیں اور سنٹر پر جن سہولیات کا فقدان پایا گیا ہے ان کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔انہوں نے کہاکہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے پر عوام الناس کو بروقت اور تیز ترین سہولیات میسر آنی چاہیے اس سلسلہ میں کسی قسم کی لاپروائی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔