میرپور(حیات نیوز)میرپور پولیس کا حدود تھانہ پولیس منگلا میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی،40 افراد گرفتار، 13آر۔پی۔اے کے تحت 02مقدمات درج، درجنوں موٹرسائیکل ضبط، ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت کی ہدایت پر حدود تھانہ پولیس منگلا میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن کیا گیا جس میں40 بدوں رجسٹریشن افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا جبکہ RPA-13کے تحت 02مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔ بدوں رجسٹریشن پر ملکان پراپرٹی کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 56 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کئی ۔ بدوں نمبر پلیٹ 16موٹرسائیکلز کی ضبطی 40 بدوں ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کے علاوہ 32 کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔