میرپور (حیات نیوز) فوڈ اتھارٹی میرپور کی تگڑی کارروائی. شورٹی بانڈز جمع نہ کروانے پر دودھ فروشوں کی 9 دوکانوں کا سیل کر دیا گیا . شہریوں کا خیر مقدم. تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر /فوڈسیفٹی آفیسر امتیاز حسین لعل کی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسران آصف ریاض چوہدری٫ شیخ عمران صادق و معاون عملہ مسٹر عبدالرحیم نے کارروائی کرتے ہوئے معزز عدالت العظمی کے احکامات پر شورٹی بانڈز دفتر ہذا میں بروقت جمع نہ کروائے جانے کی بنا پر دودھ ،دھی کی 9 دوکانات کو سیل کر دیا ۔ادھر شہریوں نے اس کاروائی کا خیر مقدم کیا ہے اور فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ کی سمپلنگ دوبارہ کروائی جائے اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے عوامی حلقوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹ میں فروخت ہونے والے یکساں وزن کے مرغی کے انڈوں کے متعلق شہری سخت پریشان ہے. انڈے مصنوعی ہیں یا قدرتی پہچان کرنے میں مشکلات ہیں اس حوالے سے فوڈ اتھارٹی تحقیقات کر کے اپنا اعلامیہ جاری کرے.