میرپور (حیات نیوز) راہنما پاکستان مسلم لیگ ن کونسلر راجہ عمران منیر نے کہا ہے کہ رٹھوعہ ہریام پل کی عدم تکمیل سے میرپور کے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں آزاد حکومت اس کو مکمل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے
حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے اور اس کو مکمل کروانے کے لیے فوری کسی اہل فرم کو ٹھیکہ دے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ بیس سال میں اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بھی اس پل کی تکمیل نہ ہونا حکومتوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اس کو مکمل کروانے کے بجاے لٹکایا گیا
جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا ہے اور عالمی سطح پر بھی اس کی جگ ہنسائی ہوئی ہے جبکہ ضلع بھر کے لوگ شدید سفری مشکلات کا شکار ہیں اس لیے اس کو مکمل کرنے کےلئے اقدامات ضروری ہیں انھوں نے کہا کہ آزاد حکومت اس کو مکمل کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی اس لیے حکومت پاکستان فوری نوٹس لے کسی اہل فرم کو ٹھیکہ دے اور اس کو مکمل کروائے،