میرپور(حیات نیوز) ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا تفصیلی دورہ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے فیکلٹی ممبران اور دیگر سٹاف کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ہسپتال کے متعلق بریفنگ دی ۔
ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ نے ٹیلی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کا بھی تفصیلی دورہ کیا ٹیلی میڈیسن سسٹم کے ذریعے مریضوں کو دی جانے والی سروسز کا جائزہ لیا اور عملی طور پہ سسٹم کے ذریعے ڈڈیال سے مریض کا بذات خود معائنہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ نے سسٹم کو مزید فعال بنانے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔
ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ کے دورہ کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کے علاوہ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار،پروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود ، صدر پی ایم اے/ ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیڈ آف ای ان ٹی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ، ہیڈ آف فرانزک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اعجاز چوہدری، میڈیکو لیگل سرجن ڈاکٹر اویس زائد، پی اے ٹو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ رجب حسین شاہ،
ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ میڈم کلثوم، وارڈ سپرنٹنڈنٹ مبشر نعیم اور دیگر بھی ہمراہ تھے دورہ کے اختتام ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آفس میں مختلف فیکلٹی ممبران کے ساتھ میٹنگ کی اور مریضوں کو علاج معالجہ کے متعلق دی جانے والی سروسز کے دوران پیش آنے والے مسائل اور اُن کے حل کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو کی ۔
اس موقع پہ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت عامہ سے وابستہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائےں اور خدمت خلق کے جذبہ کے تحت مریضوں کے علاج معالجہ کو یقینی بنائیں شعبہ صحت عامہ میںکسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے مزید برآں ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ۔نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے ہسپتال کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور آئندہ بھی ایسے ہی مریضوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں رہنے کی امید کا اظہار کیا