مظفرآباد (حیات نیوز) چوکی پولیس جلال آباد کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری بارہ جون کو چوری ہونے والا قیمتی بیل برآمد کرلیا 3ملزمان گرفتار مقدمہ درج تفتیش شروع کردی گئی تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد،ڈی ایس پی سٹی کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کی نگرانی میں چوکی پولیس آفیسر جلال آباد سب انسپکٹر افتخار احمد اعوان نے ہمراہ تفتیشی آفیسران ہیڈ کانسٹیبل محمد مشتاق اعوان محمد حفیظ مغل ڈی ایف سی ملک فاروق ونفری کارروائی کرتے ہوئے سمبہ سے چوری ہونے والا بیل مالیتی دو لاکھ 75ہزار دبن کے مقام سے برآمد کرلیا اور تین ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔
جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چور شیعب قریشی سے چوری شدہ تین موٹر سائیکل برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردئیے مزید تفتیش شروع کردی ہے مزید برآمدگی متوقع ہے عوامی حلقوں نے چوکی پولیس جلال آباد کی کارکردگی کا خیر مقدم کیا ہے۔