میرپور (حیات نیوز) آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک کارٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ میرپور کے تعاون سے الیکٹرک وہیکل سروس پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر میرپور میں شروع کر دی گئی ہے
ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری یاسر ریاض نے افتتاح کیا، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اس سروس کی کامیابی کے بعد شہر کے دیگر حصوں میں بھی لوگوں کو یہ سہولت مہیا کی جائے گی
اس موقع پر مئیر کارپوریشن چوہدری عثمان خالد، ایس ایس پی میرپور کامران مغل،صدر بار شکیل زمان ایڈووکیٹ، افسر مال میرپور سید کلیم عباس، اسسٹنٹ کمشنرز راجہ زاھد، یاسر گردیزی، تحصیلدار میرپور چوہدری محمد عمران، صدر انجمن تاجراں سہیل شجاع مجاھد، کونسلر انصر بشیر تاس، کونسلر امجد پاشا سمیت سول سوسائیٹی کے نمائندہ افراد بھی موجود تھے۔
۔ادھر شہریوں نے اس سروس کے آغاز کاخیر مقدم کیا ہے.اور اس پائلٹ پراجیکٹ کو شروع کرنے پر ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری یاسر ریاض کو خراج تحسین پیش کیا ہے