میرپور (حیات نیوز) میاں محمد ٹاون کی خونی روڈ اور نوجوان نگل گئی. سپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم ہوا. تصادم کے نتیجے میں میاں محمد ٹاون کا 17 سالہ نوجوان شیخ محمد شاہذیب ولد محمد شیر خان ساکن گلی نمبر 4 میاں محمد ٹاون شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گیا. نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا.
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی. ادھر اہلیان میاں محمد ٹاون نے ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر سپیڈ بریکر تعمیر کرنے کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق میاں محمد ٹاون آبادی اور رقبے کے اعتبار سے میرپور کا سب سے بڑا سیکٹر ہے جہاں پر ٹریفک کا بہاو بھی دیگر سیکٹرز کی نسبت سب سے زیادہ ہے اس کی ایک وجہ میاں محمد ٹاون کی مین روڈ چیچیاں روڈ کو بھی ٹچ کرتی ہے جہاں سے شہری منگلا اور جاتلاں سے ہو کر پنجاب کے علاقوں کا بھی سفر کرتے ہیں.
یہاں پر نئی سڑک تعمیر ہونے سے قبل پرانی سڑک پر سپیڈ بریکر تعمیر تھے جس کی وجہ سے جان لیوا حادثات نہ ہونے کے برابر تھے تاہم چار سال قبل نئی سڑک تعمیر ہونے کے بعد اس سڑک پر سپیڈ بریکر تعمیر نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے تقریباً ہر گاڑی اوور سپیڈ چلتی ہے بالخصوص موٹرسائیکل اور رکشے اوور سپیڈ چلتے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز روڈ حادثات معمول بن گئے ہیں اور قیمتی جانوں کا ضیاع معمول بن گیا ہے گزشتہ روز بھی شیخ محمد شاہذیب ولد محمد شیر خان اپنے موٹر سائیکل پر میرپور کی جانب جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے رکشہ سے ٹکرا گیا اور موٹر سائیکل بے قابو ہو گیا اور موقع پر شیخ شاہذیب شدید زخمی ہو گیا
جبکہ رکشے والا موقع سے بھاگ گیا تاہم زخمی کو ہسپتال لایا گیا لیکن سر میں شدید چوٹ آنے کے باعث نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا تاہم پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے.اور ایس ایچ او تھانہ نیو سٹی محبوب حسین نے مرحوم کے لواحقین کو مکمل انصاف کی فراہمی کا یقین دلایا ہے ادھر اہلیان میاں محمد ٹاون نے میاں محمد ٹاون میں فوری طور پر سپیڈ بریکر تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے….