محکمہ انلینڈ ریوینیونے مالی سال 2023-24کیلئے دیئے گئے 44ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 59.70ارب روپے کے محصولات جمع کر کے محکمے کی تاریخ میں بلند ترین اضافے کا ریکارڈ قائم کر لیا۔
محکمے نے مقرر کردہ ہدف سے 36فی صد اور گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 44فی صد زائد محصولات وصول کئے۔ محکمہ ان لینڈ ریوینیو کی اس شاندار کامیابی کے پیچھے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق اور سینٹرل بورڈ آف ریوینیو کے چیئرمین چوہدری محمد رقیب کی شفافیت اور میرٹ پر مبنی پالیسی کا ہاتھ ہے۔
وزیر اعظم نے مالی سال کے آغاز پر ہی محکمے کے تمام آفیسران کو واضح طورپر ہدایات جاری کر دی تھیں کہ وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ٹیکس گزاروں سے ٹیکس وصول کریں۔ انہوں نے آفیسران کو یقین دلایا تھا کہ تحت ضابطہ اور ایمانداری سے کام کرنے والے آفیسران کی ریاست بھرپور حمایت کرے گی …