چوکی سماہنی (حیات نیوز) چوکی سماہنی پولیس کی تگڑی کاروائی.بین الصوبائی ڈکیٹ گینگ اسلحہ سمیت گرفتار. مقدمہ درج کر لیا گیا. تفصیل کے مطابق چوکی سماہنی کی حدود میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے
محمد ارشد سب انسپکٹر تھانہ پولیس چوکی نے نفری کے ہمراہ جنڈی چونترہ دوران ناکہ بندی بھمبر کی جانب سے آنے والے ایک رکشہ جس میں دو مرد ، اورایک عورت سوار تھے روکا۔ دریافت کرنے پر رکشہ ڈرائیور نے اپنا نام تنویر ولد محمد منیر را چپوت ساکن جاوید نگر تحصیل و ضلع گوجرانوالہ بتلایا
جس کے ساتھہ مسماة نازیہ بی بی زوجہ سجاد قوم پٹھان ساکن کوٹ عبدالمالک تحصیل و ضلع شیخو پوره ۲ محمد سلطان ولد محمد رمضان قوم چوہان ساکن منڈی جزمان ضلع بہاولپور سوار تھے اسی اثناء میں بھمبر کی جانب سے دو موٹر سائیکل اورآ گئے جو بھی رکشہ سوار اشخاص کے ہمراہ تھے موٹر سائیکل سوار اشخاص نے اپنے اپنے نام امجد یسین ولد محمد شریف قوم بھٹی ساکن فیروز والا ضلع شیخوپوره ۲ – عارف ولد محمد بشیر قوم بھٹی ساکن چک نمبر 62/5 ایل ڈاکخانہ خاص تحصیل چنل ساہیوال ۳۔ غلام عادل ولد محمد اختر قوم آرائیں ساکن حسن پور ضلع شیخو پوره نسیم بی بی زوج شوکت علی ساکن شیرو ضلع قصور کی شعبہ کی بنا پر تلاشی لی تو محمد یسین سے ایک پستول 30 بور معہ 02 میگزین 25 دانه روند زندہ جبکہ غلام عادل سے پستول 30 بور معہ میگزین 16 دانه روند زنده جبکہ محمد سلطان جو رکشہ پر سوار تھا سے کلاشنکوف معہ ایمونیشن جو اُس نے رکشہ کے خفیہ خانہ میں چھپا کر رکھی تھی تلاشی لینے پر ایک کلاشنکوف فولڈ نگ بٹ معہ 02 عدد میگزین 36 دانه روند زند برآمد ہوئے۔ ملزمان کو تحت ضابطہ زیر مواخذہ لایا گیا
ملزمان نے بتلایا کہ اُن کا رابطہ ابرار ولد فقیر حسین قوم چوہان ساکن ستارہ چوک سرگودھا کے ساتھ ہے جو قبل از میں اپنے ساتھیوں محمد سجاد ولد محمد رمضان قوم چوہان ساکن رضا آبا د لا ہور ۲- جنت بی بی زوجہ فقیر حسین قوم چوہان ساکن ڈاکخانہ خاص چک نمبر 117 ایس بی تحصیل سلانوالی ضلع سرگودھا کے ساتھ ہے جن کو نصیر ولد مسکین ساکن چوکی حال جابہ دھیرہ نے مکان کرایہ پر دیا ہوا ہے اور اُدھر رہ رہے ہیں ہم اس سے قبل پانی میر پر مختلف راستوں اور امریا کا وزٹ کر کے گئے ہیں
ان علاقوں میں ڈکیتیوں کا پلان بنا کر آئے ہیں اور کرایہ کے مکان میں بھی اسلحہ ایمونیشن اور ڈکیتی کرنے کا ضروری سامان رکھا ہوا ہے جو پہلے جب آئے تھے تو رکھ کر گئے تھے ۔ ملزمان کو ہمراہ رکھ کر جا بہ دھیرہ ریڈ کیا گیا ملزمان جنت بی بی سجاد، ابرار کو بھی زیر مواخذ و لا کر حسب نشاند ہی ملزمان ایک عد در پیٹر بندوق 12 بور 119 دانہ کارتوس، گاتر ، چیل، سلنڈر دیگر ( آلات ڈکیتی برآمد ہوئے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ علت 88/24 مورخہ 24-07-01 جرائم APC402//399/401,15(2A تھا نہ پولیس چوکی درج رجسٹر کرتے ہوئے تفتیش جاری ہے۔ ملزمان جو مردوزن پر مشتمل انتہائی خطرناک ڈکیت گینگ ہے جو بین الصوبائی ڈکیت گروہ ہے۔
جو پنجاب کے مختلف علاقہ جات سے تعلق رکھتے ہیں اور جن کا آپس میں کوئی خونی رشتہ نہ ہےاس ڈکیت گروہ کے پاس اسلحہ آتشیں بڑی تعداد میں تھا۔ انہوں نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں ڈکیتیاں کی ہوئی ہیں ملتان، لاہور، شیخو پورہ ، فیروز والا ڈکیتوں کے مقدمات میں جیلیں کاٹ چکے ہیں۔ یہ پہلے علاقہ میں رہائش رکھتے ہیں پھر پلانگ کے تحت ڈکیتیوں کی وارداتیں کرتے ہیں ۔ محمد سجاد ولد محمد رمضان کا کہنا ہیکہ نازیہ بی بی مذکور کی زوجہ ہے مگر وہ اس سلسلہ میں کوئی ثبوت شہادت فراہم نہیں کر سکا اور غلام عادل کا کہنا ہیکہ نسیم بی بی اُس کی بیوی ہے دریافت پر پتہ چلا که نسیم بی بی زوجه شوکت علی ساکن شیر کا نہ ضلع قصور بھی اس کی بیوی نہ ہے یہ انتہائی خطرناک گروه بر وقت گرفتار ہو گیا ورنہ یہ اس علاقے میں مجرمانہ کارروائیاں کر سکتے تھے۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھیمبر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی شخص کو رہائش دینے سے قبل اس کے بارہ میں ویری فکیشن کر لیا کریں نیز مقامی تھانہ میں کرایہ داری فارم لازمی جمع کروائیں تاکہ پولیس ان اشخاص کی تصدیق سکونت و کرائم ریکارڈ حاصل کر کے جرائم پیشہ افراد کو اس علاقے سے واپس بھیج سکے۔ بھمبر ایک پرامن خطہ ہے جہاں جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ پولیس عوام الناس کی جان و مال و املاک کے تحفظ اور بھمبر کے امن کے لئے پرعزم ہے۔
پریس ریلیز