مظفر آباد (حیات نیوز) شعبہ وکالت میں بچاس سال کامیابی سے مکمل کرنے پر نامور قانون دان حاجی محمد ریاض عالم ایڈوکیٹ کو شیلڈ سے نوازا دیا گیا. تفصیلات کے مطابق نامور اور سنئیر ریاستی قانون دان و سابق صدر میرپور بار حاجی محمد ریاض عالم ایڈوکیٹ نے شعبہ وکالت میں بچاس سال کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے ہیں
اس حوالے سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے صدر آفس یہاں مظفر آباد میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر راجہ سجاد خان نے حاجی ریاض عالم ایڈوکیٹ کو وکالت میں کامیابی کے ساتھ پچاس سال مکمل کرنے پر شیلڈ سے نوازا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.
ادھر نامور قانون دان و سابق صدر بار زوالفقار احمد راجہ ایڈووکیٹ. چوہدری سرفراز احمد ایڈووکیٹ. چوہدری عثمان ریاض ایڈووکیٹ. راجہ اصغر حسین ایڈووکیٹ. شیخ عادل مسعود ایڈووکی…