مظفرآباد (حیات نیوز) 3 روپے یونٹ کے ریٹ پر پریشان محکمہ برقیات کے تمام دفاتر میں مافیا کا راج،دیہی علاقوں کے بجلی بلات پر میٹر ز نمبر غائب ، میٹر ریڈرز کی کارکردگی کی قلی کھل گئی ، میٹر نمبرز غائب کرکے ریونیو اکٹھا کرنے اور صارفین کو لوٹنے کا نیا طریقہ متعارف، بلات کی درستگی کے لئے آنے والوں کو نت نئے طریقے سے تنگ کیا جانے لگا، بجلی بل ٹھیک کروانا مشکل جبکہ ویزا اور پاسپورٹ بنوانا آسان ، بجلی بلات کی درستگی کے لئے آنے والے شہریوںکو افسران بالا سے ملاقات کی اجازت نہیں ، آفیسران بالا کے پی ایس کا موقف کہ آفیسران نے صارفین سے ملاقات کیلئے منع کررکھا ہے ، ریونیو آفیسرمظفرآباد طارق قریشی من پسند افراد کا کام کرنے لگا ، جبکہ عام شہریوں کے ساتھ انتہائی بدتمیزی اور غیر اخلاقی رویے سے پیش آتا ہے
جس کے بعد متعدد شہریوں نور محمد ، سائیں خان ، خانیزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بل کی درستگی کے لئے متعلقہ کمپلین آفس سے رابطہ کرتے ہیں تو آفیسران موجود نہیں ہوتے اور عملہ انتہائی بدتمیزی سے پیش آتا ہے ، جس میں امبور ، جلال آباد ، ائیرپورٹ کے دفاترکمپلین سرفہرست ہیں ، اس کے علاوہ ریونیو آفس نیلم پل میں تعینات افسر طارق قریشی انتہائی بدتمیز اور اور مرضی کا مالک ہے ایسے آفیسران کی وجہ سے شہریو ں اور اداروں کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر لڑائی جھگڑے معمول بن چکا ہے