میرپور (حیات نیوز) کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی نے رٹھوعہ ہریام پل کے دونوں اطراف سے کشتیوں پر کثیر تعداد میں موٹر سائیکل سواروں کو آر پار کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس پر پابندی لگائیں چونکہ ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے
جس کی وجہ سے دونوں اطراف کے درمیان مسافت کا فاصلہ زیادہ ہوچکا ہے ۔کشتیوں میں سوار ہونے والے افراد اور موٹر سائیکل وغیرہ کے بھاری وزن سے کشتیوں میں توازن برقرار نہیں رہ سکتا اور انسانی جانوں کو بھی نقصان پہنچنے کے خدشات ہیں جس کے باعث عید کی تعطیلات کے دوران مقامی اور بین اضلاع سے آنے والوں سیاحوں اور موٹر سائیکل سوار جو منگلا ڈیم کی سیر کے لیے آتے ہیں کی حفاظت کے لیے رٹھوعہ ہریا م کے مقام پر آر پار کرنے والی کشتیوں کے چلانے پر پابندی لگا دی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے ۔