میرپور(حیات نیوز) ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض، ایس ایس پی کامران علی اور میئر میونسپل کارپوریشن عثمان علی خالد نے مقامی این جی او کے زیر اہتمام شہر کے معروف سیکٹر نانگی کی پبلک پارک میں قومی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انھوں نے قد آور درخت لگائے اور مقامی این جی او کی طرف سے قومی شجرکاری مہم کو زبردست الفاظ میں سراہا اس موقع پرسابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار میرپور فضل رازق ایڈووکیٹ، فیصل عثمان ایڈووکیٹ، تحصیلدار عمران یوسف، کونسلر چوہدری عبدالرزاق، کونسلر ابوزر، چیف آفیسر بلدیہ مغیث ریاض، سابق ڈپٹی میئر بابر شہزاد، خواجہ ظفر اقبال، ملازمین تنظیموں کے راہنما سید قیصر شیراز کاظمی، ملک طارق محمود، شہزاد میر، راشد علی بزمی،ہارون اقبال ایڈوکیٹ، پرویز حسین، محمد سجاد حسین،طاہر محمود جنرل سیکرٹری اے پی ایس سی اے، ارشد محمود جنرل سیکرٹر ی، صدر اے پی ایس سی اے مرزا وجاہت بیگ، افتخار احمد سینئر وائس پریذیڈنٹ اے پی ایس سی اے، شیخ ندیم، منور یاسین بجاڑ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض،ایس ایس پی کامران علی اور میئر میونسپل کارپوریشن چوہدری عثمان علی خالد کا کہنا تھا کہ میرپور شہر کو خوبصورت اور سرسبزا ور شاداب بنائیں گئے اس مقصد کے لیے سماجی تنظیم نے اس سال بڑے قد کے درخت فراہم کیے ہیں جس کے نقصانات ہونے کے کم امکان ہیں ہماری کوشش ہے کہ سول سوسائٹی کے تعاون سے قومی شجرکاری مہم کے سوفیصد نتائج حاصل ہوں انھوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ قومی شجرکاری مہم کے دوران لگائے جانے والے درختوں کی نگہداشت اور حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچا جاسکے۔درخت لگانا اور اس کی حفاظت کرنے کے عمل کو قومی فریضہ سمجھا جائے۔