میرپور (حیات نیوز) آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے متحرک راہنما چوہدری محمد اسلم عوامی نے کہا ہے کہ پبلک پارک تعمیر نہ کر کے اہلیان بن خرماں کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے. کہ میاں محمد ٹاون کی عوام کو پبلک پارک سے محروم رکھنا نا انصافی ہے.
میرپور کے ہر سیکٹر میں پبلک پارک موجود ہےلیکن میاں محمد ٹاون جو شہر کا سب سے بڑا سیکٹر ہے میں پبلک موجود نہیں جو کہ اہلیان میاں محمد ٹاون کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد اسلم عوامی نے مزید کہا کہ شہر کے ہر سیکٹر میں بچوں کی سیر تفریح اور کھیلنے کے لیے پبلک پارک کی سہولت موجود ہے لیکن شہر کے واحد سیکٹر میاں محمد ٹاون (بن خرماں) کے بچے اس بنیادی ضرورت اور سہولت سے محروم چلے آرہے ہیں
جس کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن میں میاں محمد ٹاون کے لوگوں کو پبلک پارک کے سبز باغ دکھائے جاتے ہیں اور الیکشن گزر جانے کے بعد الیکشن جیتنے والوں کو پبلک پارک کی یاد ہی نہیں رہتی.
انہوں نے مزید کہا کہ نیو سٹی اپروج روڈ جو میاں محمد ٹاون سے گزرتی ہے پر گرین بیلٹ موجود ہے جس پر بپلک پارک تعمیر کیا جا سکتا ہے لیکن ایم ڈی ایچ اے اس رقبے کو بھی آلاٹ کرنا چاہتا ہے لیکن اہلیان میاں محمد ٹاون اپنا حق لینا جانتے ہیں گرین بیلٹ کا رقبہ کسی کو آلاٹ نہیں ہونے دیں گئے گرین بیلٹ پبلک پراپرٹی ہے اس پر بپلک پارک ہی تعمیر ہو گی.
انہوں نے کہا اہلیان میاں محمد ٹاون گزشتہ 40 سالوں سے پبلک پارک کی سہولت سے محروم ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر اس محرومی کا نوٹس لیں اور پبلک پارک کی تعمیر کا اعلان کریں.انہوں نے کہا کہ اگر اہلیان میاں محمد ٹاون کو ان کے بنیادی حق سے محروم رکھا گیا تو عوام اپنے حق کے لیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو نگے
Hey people!!!!!
Good mood and good luck to everyone!!!!!