پاکستانی روپے نے جمعہ کو اپنی بحالی کا سلسلہ جاری رکھا اور انٹربینک ٹریڈنگ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 16 پیسے کی قدر بڑھی اور گزشتہ روز 278.66 روپے کے بند ہونے کے مقابلے میں 278.50 روپے پر بند ہوا۔
تاہم فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت کی شرح بالترتیب 279.2 روپے اور 280.4 روپے رہی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کے مطابق یورو کی قیمت گزشتہ روز 301.02 روپے کے بند ہونے کے مقابلے میں 20 پیسے کم ہوکر 300.82 روپے پر بند ہوئی۔
جاپانی ین 01 پیسے بڑھ کر 1.86 روپے پر بند ہوا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی شرح تبادلہ میں 2.36 روپے کی کمی دیکھی گئی، جو گزشتہ روز کے 356.48 روپے کے بند ہونے کے مقابلے میں 354.12 روپے پر ٹریڈ ہوا۔
اماراتی درہم اور سعودی ریال کی شرح تبادلہ 04 پیسے اور 07 پیسے کی کمی سے بالترتیب 75.82 روپے اور 74.20 روپے پر بند ہوئی۔