میرپور (حیات نیوز) کمشنر میرپور ڈویژن میرپور چوہدری شوکت علی کی خصوصی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری یاسر ریاض کی نگرانی میں ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر میرپور سید کلیم عباس نے بڑے برینڈز ہوٹلوں جبیر ہوٹل . ریجنسی ہوٹل. گولدن گرل. کیک اینڈ بیک. سلیکٹ اینڈ سیو اور دیگر بیکریز اور ہوٹلز کی پڑتال ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ چوہدری آصف ریاض فوڈ انسپکٹر جنید کیانی کی. گولڈن گرلز۔سلیکٹ اینڈ سیو۔کیکس اینڈ بیکس۔جبیر ہوٹل۔ریجنسی ہوٹل کے کچنز اور بیکریز آئٹمز کی پڑتال کی گئی اس دوران زائد المیعاد اشیاء برآمد ہونے پر سلیکٹ اینڈ سیو شاپنگ سنٹر کو جرمانہ کیا گیا۔
بقیہ بیکریز اور ہوٹلز کو وارننگ/اصلاحی نوٹسز جاری کئیے گئے.ادھر اس کاروائی پر شہریوں نے فورڈ اتھارٹی اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ چھوٹے بڑے تمام ہوتلز اور بیکرز کی پڑتال و چیکنگ یومیہ بنیادوں پر کی جانے اور ناقض فورڈ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے